وفا کے قید خانوں میں




وفا کے قید خانوں میں
سزائیں کب بدلتی ہیں ؟
بدلتا دل کا موسم ھے
ہوائیں کب بدلتی ہیں ؟
میری ساری دعائیں
تم سے ہی منسوب ہیں ھم دم
محبت ہو اگر سچی
دعائیں کب بدلتی ہین ؟
کوئی پا کر نبھاتا ھے
کوئی کھو کر نبھاتا ھے
نئے انداز ہوتے ہیں
وفائیں کب بدلتی ہین ؟