پیراہنِ غم سیا ہے کس نے




پیراہنِ غم سیا ہے کس نے
خوابوں کو کفن دیا ہے کس نے

جب گھر میں رکھی ہوئی ہو میت
پھر جشن بپا کیا ہے کس نے

اوروں پہ جو لوگ سائباں تھے
بے گھر انھیں کردیا ہے کس نے